مریم نواز آؤٹ شہباز شریف ان

25 Aug, 2021 | 10:10 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آؤٹ شہباز شریف ان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف مسلم لیگ (ن ) کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے جلسے سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) نے سندھ اور کراچی کی تنظیم کو تیاریوں کی ہدایت کردی ہے، شہباز شریف کے دورہ کراچی کا مسلم لیگ ن نے شیڈول تیار کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے، مسلم لیگ (ن) سندھ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے,   شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سندھ سے اہم شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بھی امکان ہے، شہباز شریف کراچی میں اپنے حلقہ کے اہم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع( ن) لیگ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز خرابی صحت کے باعث کراچی جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی، مریم نواز کو ڈاکٹرز نے آرام کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

 

 

 

 

مزیدخبریں