سٹی 42: برائلر مرغی کےگوشت کے قیمت میں 17 روپےکلو اضافہ جس کےبعد برائلر مرغی کاگوشت 215روپےسے بڑھ کر232روپے فی کلوہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے دووقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا،برائلر مرغی کےگوشت کے قیمت میں 17 روپےکلو اضافہ کردیا گیا جس کےبعد برائلر مرغی کاگوشت 215روپےسے بڑھ کر232روپے فی کلوہوگیا ہے جبکہ زندہ برائلرمرغی کاہول سیل ریٹ 152 ہے ،پرچون ریٹ160 روپے کلومقرر کیا گیا ہے،فارمی انڈوں کی قیمت 160روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کاریٹ4ہزار680روپے کی ہوگئی ۔
برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
25 Aug, 2021 | 08:49 AM