کورونا کے وار تیز۔۔۔141افراد جان سے گئے

25 Aug, 2021 | 08:35 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : کورونا کا پھیلاؤ مزید تیز، ملک بھر میں141 افراد انتقال کرگئے، گزشتہ24 گھنٹوں میں 4 ہزار 199 نئے کورونا  کیسز رپورٹ ہوئے,

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں میں  ملک بھر میں کورونا سے141 افراد انتقال کرگئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد25 ہزار 220 ہوگئی جبکہ  گزشتہ24 گھنٹوں میں 61 ہزاد 410  ٹیسٹ  کیے گئے  جن میں 4 ہزار 199 نئے کورونا  کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزاد 204 ہوگئی۔

مزیدخبریں