ماڈل سکول بنانے کا منصوبہ التواء کا شکار

25 Aug, 2020 | 11:36 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ماڈل سکول بنانے کا منصوبہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا۔ سکول ایجوکیشن نے ماڈل سکول منصوبہ دسمبر میں مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ماڈل سکول بنانے کا منصوبہ التواء کا شکارہونے لگا۔ سکول ایجوکیشن نے ماڈل سکول منصوبہ دسمبر میں مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔اس سے قبل منصوبہ مکمل کرنے کیلئے یکم اپریل 2019 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ منصوبے کے تحت گیارہ اضلاع میں ایک سو دس ہائی سکولوں کو ماڈل سکول کا درجہ دیا جانا تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ منصوبے میں تاخیر کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں