یو ای ٹی انتظامی بے ضابطگیوں کیخلاف وائٹ پیپر جاری

25 Aug, 2020 | 08:05 PM

Malik Sultan Awan

(اکمل سومرو) یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی انتظامی بے ضابطگیوں  کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا، وائٹ پیپر کے مطابق یونیورسٹی امور چلانے کیلئے   یو ای ٹی ایکٹ 1974ء کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ 
یو ای ٹی سےمتعلق جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے ہر مہینے سنڈیکیٹ کا اجلاس کرنے کے برعکس سال میں صرف چار اجلاس منعقدہ کرنا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنڈیکیٹ میں ممبران کی مکمل نمائندگی نہ ہونا، ایکٹ کی شق 24 کی خلاف ورزی ہے جبکہ ایکٹ کے تحت وائس چانسلر یو ای ٹی کی قائم کردہ کمیٹیاں سنڈیکیٹ کا متبادل نہیں ہیں، وائٹ پیپر کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں ممبران کی غیر حاضری کا ٹھوس جواز فراہم نہیں کیا جاتا اور ایکٹ کے مطابق سنڈیکیٹ کے فعال نہ ہونے کے باعث ٹیچنگ، ریسرچ اور انتظامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر فہیم اعوان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ایک سال میں سنڈیکیٹ کے 10 اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، ایکٹ من و عن نافذ نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی  دیوالیہ ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ایس اے یونیورسٹی ایکٹ کا مکمل نفاذ چاہتی ہے۔ یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے گورنر پنجاب اور سنڈیکیٹ کے ممبران کو وائٹ پیپر ارسال کر دیا ہے۔

مزیدخبریں