محکمہ ایکسائز میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

25 Aug, 2020 | 05:55 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) سیکریٹری ایکسایز کی زیرصدارت ترقیاتی بورڈ میں 37افسران کو گریڈ سترہ میں ترقی دے ای ٹی او بنادیا گیا، اگلے ہفتے مزید مزیدترقیوں کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ ہاؤس میں سکریٹری ایکسائز وجہیہ اللہ کنڈی کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی ایکسایز چوہدری مسعودالحق، ایڈیشنل ڈی جی راؤشکیل الرحمن، ڈائریکٹرہیڈکوارٹرشاہد گیلانی اور ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد عارف بھی شریک تھے۔

اجلاس میں 44 اے ای ٹی اوز کے نام ترقی کے لیے زیرغور  آئے جس میں 37افسران کوریکارڈ مکمل ہونے پرگریڈ سترہ میں ترقی دے کر ای ٹی اوکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں اعجاز اسلم ،معین شاہ ، ناظم اسد، ماجد بٹ، فرقان ملک، عامرمجید سمیت دیگر شامل ہیں۔مزید سات سیٹوں کے لیے ایک مرتبہ پھرترقیاتی کیمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے افسروں کے تقرر وتبادلے ، تقرری کی منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر حنا رخ کو ڈائریکٹوریٹ آف ایل ڈی اے سٹی میں سینئر اسٹیٹ افسر لگا دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے احکامات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ٹاﺅن پلاننگ زون فائیو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا طاہر محمود کا تبادلہ کر کے انہیں ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ تھری میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا ہے ۔

طویل غیر حاضر ی پر جونیئر کلرک ملازمت سے برطرف کردیا ہے ۔ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد نواز گوندل نے جونیئر کلرک محمد عمران کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزیدخبریں