ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ صنعتکاروں کیلئے سر درد

25 Aug, 2020 | 05:44 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے صنعتکار اور تاجر پریشان، کہتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت مستحکم نہ ہونے کے باعث خام مال کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جو مہنگائی کی بڑی وجہ ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث تاجر اور صنعتکار پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجاویز دی ہیں، ان پر عمل کر کے ڈالر کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

تجارتی امور کے ماہر فہیم الرحمٰن سہگل کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں استحکام نہ ہونے کے باعث معیشت پر بہت برے اثرات پڑ رہے ہیں، ڈالر کی قدر میں 1 روپے اضافے سے 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت بہتر ہو سکے۔ 

مزیدخبریں