پاکپتن دربار بہشتی دروازہ کھولنے کی اجازت

25 Aug, 2020 | 05:11 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) پاکپتن دربار بابا فرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے بہشتی دروازہ بند کیخلاف درخواست پر سماعت، جسٹس جواد حسن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نےبہشتی دروازہ 2 روز کیلئے کھولنے کے اقدام کو درست قرار دے دیا جبکہ 5 روز کیلئے دربار کا بہشتی دروازہ کھولنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے ایس او پیز کے تحت بہشتی دروازہ 2 روز کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ 

سرکاری وکیل نے بہشتی دورازہ 2 روز کیلئے کھولنے کا اعلان کیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ دروازہ ہر خاص و عام کیلئے مکمل نہیں کھولا جا سکتا۔ 

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن شریف دربار کا بہشتی دروازہ بند کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس جواد حسن نے حضرت بابا فرید گنج شکر دربار کے سجادہ نشین دیوان حامد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ داخلہ نے عرس تقریبات میں 5 روز کیلئے دربار کا بہشتی دروازہ کھولنے پر بھی پابندی عائد کی جو غیرقانونی ہے۔ محکمہ داخلہ کا بابا فرید گنج شکر دربار پر عرس کی سالانہ تقریبات پر پابندی عائد کرنا غیرقانونی ہے۔ 

مزیدخبریں