(سعید احمد ) سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، ٹریول ایڈوائزری 26 اگست سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی، سماجی فاصلے کے تحت سیٹوں میں فاصلے کی پالیسی کو بحال کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 5د ن بعد ہی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، ٹریول ایڈوائزری 26 اگست سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی،سماجی فاصلے کے تحت سیٹوں میں فاصلے کی پالیسی کو بحال کر دیا گیا۔ اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پروٹوکول پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ٹریول ایڈوائرزی کے مطابق مسافروں کو لینے آنے والا ڈرائیور پارکنگ میں گاڑی کے اندر بیٹھنے کا پابند ہو گا، ائیرپورٹ مینجر سماجی فاصلے پر عمل درآمد کروانے کا پابند ہو گا، مسافر دوران سفر فیس ماسک پہننے کے پابند ہونگے، دوران فلائیٹ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء مکمل پیکنگ میں دی جائیں، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازم قرار دے دیا گیا، دوران سفر مسافر اپنی سیٹ پر ہی بیٹھنے کا پابند ہو گا۔
واضح رہےکہ 20 اگست کو بھی سول ایوی ایشن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی،جس میں فلائیٹ میں موجود مسافروں اور کریو کا مکمل ڈیٹا اور موبائل فون نمبر کی لسٹ ہیلتھ ٹیموں کو دینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔