ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروزگاروں کیلئے شاندارخبر،سینکڑوں بھرتیاں

بیروزگاروں کیلئے شاندارخبر،سینکڑوں بھرتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)نئے بلدیاتی نظام میں بیروزگاروں کے لئے اچھی خبر آگئی،محکمہ بلدیات پنجاب کا بلدیاتی اداروں میں سینکڑوں بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا، 455بلدیاتی اداروں میں نیا آئی ٹی ونگ بھی تخلیق کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام سے نوکریوں کی نوید سنادی، 455 اداروں میں شعبہ آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے چار مختلف کیٹگریز پر سیکڑوں بھرتیوں کا پلان تشکیل دینے کافیصلہ کیاگیا تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی،محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جا چکا ہے۔

جس کے مطابق بلدیاتی ادارے بڑھا کر 455 کر دیئے گئے ہیں۔ جن میں ایڈمن، فنانس اور پلاننگ ونگز میں سینکڑوں نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نیا آئی ٹی ونگ بھی تخلیق کیا جائے گا ،جس میں ایم او آئی ٹی، ڈپٹی ایم او آئی ٹی اور کمیپوٹر آپریٹر کی نئی سیٹیں تخلیق ہوں گی۔

ایڈمن، فنانس اور پلاننگ ونگ میں پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں کرنے کیلئے ریکوزیشن تیار کی جارہی ہے، جبکہ نئے آئی ٹی ونگ کیلئے سروس رولز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری کالجوں میں بھی لیکچررز کی بھرتیوں کے لئے ضابطہ جاری کردیا گیا، ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن اور ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے،  لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے 100 نمبروں پر مشتمل تحریری امتحان ہوگا،  تحریری امتحان میں 80 فیصد متعلقہ مضمون سے اور 20 فیصد حصہ جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔

 امیدواروں سے ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ پر مشتمل معروضی سوالات پوچھے جائیں گے، آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر ہے، متعلقہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی،تمام امتحانات ایک منظم طریقے سے لیا جائے اور امیدوار کے لئے خصوصی ہدایات جاری اشتہار پر درج کردیں گئی۔امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیا جائے گا اور امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بطور لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں 8 ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer