غیر قانونی عمارات تعمیر کرنیوالوں کی شامت آگئی

25 Aug, 2020 | 03:00 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ایل ڈی اے کا مختلف علاقوں میں آپریشن ،زیر تعمیر غیر قانونی عمارات گرادیں۔

ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ برانچ  نے  گلبرگ میں آپریشن  کیا ،گلبرگ میں قواعد و ضوابط کیخلاف نقشے میں ردو بدل پر پلر کنسٹرکشن مسمار کردی گئی، ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ نے قواعد و ضوابط کے خلاف تعمیر پر 79 ٹی کے پلرز مسمار کردیئے ۔ ایل ڈی اے نے بھاری مشینری سے کارروائی کی ۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اسلم لنگاہ نے ڈی جی کی ہدایت پر کارروائی کی ۔ اسٹیٹ انسپکٹر ملک ذوالفقار ، عملہ اور پولیس ہمراہ تھی ۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق بغیر نقشہ ترمیم منظوری تعمیر ہورہی تھی جس پر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے حکم پر کارروائی کی گئی ۔

کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا، زیر تعمیر غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو مسمار کردیا گیا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جلو موڑ سے مال روڈ تک سڑک کے دونوں طرف آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کا عملہ آپریشن کرکے متعدد عمارتوں کو مسمار کردیا ۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر آپریشن کی نگرانی کی جبکہ پولیس اور عملہ بھی ہمراہ تھا ۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق کینال روڈ پر نئی کمرشل تعمیرات بنانے کی اجازت نہیں ۔ ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ آپریشن نقشہ منظور کروائے بغیر بنائی جانے والی عمارتوں کے خلاف کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب بزدار سرکار کی تنبیہ کا ایل ڈبلیو ایم سی پر  کوئی اثر نہ ہوا ، شہر کے متوسط اور پوش علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر بدستور  پڑے ہیں ۔کوڑا نہ اٹھانے کے باعث شہر میں تعفن پھیلنے لگا  ہے، گلبرگ ، فردوس مارکیٹ ، لبرٹی ، قصوری روڈ ، گورومانگٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کوڑا موجود ہے ۔ کمپنی ذرائع کے مطابق شہر میں کئی روز سے باقاعدگی سے کوڑا اکٹھا نہیں کیا جارہا ،جس کی وجہ سے صفائی کی صورتحال ناقص ہوگئی ہے ۔ جی ایم آپریشنز کے مطابق کوشش ہے آج سے ساری مشینری حرکت میں لائی جائے گی ۔ جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹر کے مسائل اور کچھ معاملات تھے جنہیں حل کرلیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں