9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک پلان جاری

25 Aug, 2020 | 03:51 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عابد چودھری) سٹی ٹریفک پولیس نے 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا، لیڈی وارڈنز سمیت 1400 افسران و وارڈنز تعینات ہوں گے۔ 

چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پی، 72 انسپکٹرز، 121 پٹرولنگ افسران سمیت 1400 وارڈنز تعینات ہونگے، جبکہ تمام دفتری سٹاف، لیڈی وارڈنز بھی تعینات ہوں گے، جلوس برآمد ہونے پر پروسیشن روٹ پر کوئی گاڑی، موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائیگی،شاہدرہ سے لوئر مال آنیوالی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور کی جانب ریلوے اسٹیشن بھجوایا جائے گا اور ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ کی جانب آؤٹ فال روڈ کے راستے بند روڈ کی طرف بھجوائی جائے گی۔

 فیروز پور روڈ سے آنیوالی ہیوی ٹریفک، بس، مزدا، ٹرک وغیرہ کو چوبرجی موڑ سمن آباد گلشن راوی بند روڈ کی طرف بھجوایا جائے گا، بند روڈ چوک سگیاں کی جانب سے چوک کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔اندرون سرکل روڈ کی طرف سے آنیوالی ہر قسم کی ٹریفک کو موری گیٹ سے اردو بازار چوک ٹمبر، لاءکالج، کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بھجوائی جائے گی۔لا ء کالج کی جانب سے چوک ٹمبر اردو بازار کی جانب کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔

 سی ٹی او کے مطابق مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی طرف سے علی پارک کی جانب سے چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک ضلع کچہری سے چوک اسلامیہ کالج، داتا صاحب تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان کسی قسم کی ٹریفک داخل نہیں ہونے دی جائے گی اور پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، اندرون سرکلر روڈ سے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو چوک شاہ عالم سے جانب میو ہسپتال بھجوایا جائے گا جبکہ سست رفتار گاڑیاں بھی موہنی روڈ اور اردو بازار کو استعمال کریں گے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ زائرین ناصر باغ گراؤنڈ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول، داتا دربار آئی ہسپتال، اڈہ کراؤن پر پارکنگ کرسکتے ہیں جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

مزیدخبریں