ذوالفقار احمد گھمن کمشنر لاہور تعینات

25 Aug, 2020 | 02:08 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) لاہور کےاہم ترین عہدے کا انتظار ختم، پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، ذوالفقاراحمد گھمن کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ۔

کمشنر لاہور کی آسامی ایک ماہ سے زائد عرصے سے خالی تھی، جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو کمشنر کا اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جارہے تھے، محرم الحرام کے باعث کام کا لوڈ زیادہ ہونے پر پنجاب حکومت نے کافی سوچ بچار کے بعد ذوالفقاراحمد گھمن کی تعیناتی کا فیصلہ کیا، ذوالفقارگھمن اس سے قبل ڈی سی او جہلم، ڈی سی او ساہیوال، ڈی او آر لاہور، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، ڈی جی سپورٹس، رجسٹرار کوآپریٹو، کمشنر گوجرانوالہ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن رہ چکے ہیں۔

ذوالفقار احمد گھمن گریڈ20 کے پی سی ایس افسر ہیں، جو اپنے دھیمے مزاج اور عوام دوست رویے کے باعث کافی مقبول سمجھے جاتے ہیں، ذوالفقار گھمن کہتے ہیں ہر جگہ تبدیلی نظرآئے گی، دفاتر اور افسران کو متحرک کروں گا، سروس ڈلیوری پر فوکس ہوگا، دفاتر میں عوام کی خدمت کروں گا اور ہرجگہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

محرم الحرام کے انتظامات اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے التواء کا شکار انتظامی امور، یقیناً نئے کمشنر کیلئے ٹیسٹ کیس ہیں، لاہور کے عوام اور ماتحت افسران پر اُمید ہیں کہ ذوالفقار گھمن اس امتحان میں ضرور سرخرو ہوں گے۔

مزیدخبریں