شدید بارش کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

25 Aug, 2020 | 01:26 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم آبرالود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے سے شہر کے چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور کا موسم جزوی طور پر آبرالود رہنے کا امکان ہے،مطلع آبر آلود رہنے سے شہر کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے،آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،صبح کے کے وقت کم۔سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کے روز شہر کا موسم آبر آلود رہنے کے ساتھ بارش  کی پیش گوئی کی گئی۔

ملک کے دوسرے شہروں میں بھی بارش برسنے کے امکانات ظاہر کئے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،لاہور، سیالکوٹ،گجرات ،نارووال اور خطۂ پوٹھوہارمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، صبح اور رات کے وقت محکمہ موسمیات شام یا رات کے اوقات میں لیہ ، بھکر ، ڈی جی خان ، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان ، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جبکہ  پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔

سندھ میں کراچی ، اسلام کوٹ ، مٹھی ، نگرپارکر، تھر پارکر، عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،حیدر آباد ،ٹھٹہ، بدین ،میر پور خاص ، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ اور دادو میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی،موسلادھار بارش کے باعث حیدر آباد اور کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

تھر پارکر، بدین اور ٹھٹہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، بلوچستان میں سبی، لسبیلہ، خضدار ، ہرنائی، زیارت، قلات ، ژوب، کوہلو ، بارکھان، آواران ،تربت اور گردونواح میں آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، تیزبارش کے باعث خضدار، قلات اور اس سے ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہیگا، شام یا رات میں کوہاٹ ، کرم ، اورکزئی ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے دوسری جانب گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں