ڈیفنس سے 16سالہ گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر لاپتہ

25 Aug, 2020 | 01:00 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق)لاہور کے علاقے ڈیفنس سے 16سالہ گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی،لڑکی کے اہلخانہ 8ماہ سے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،گھر کے مالک شفیق کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود اسے شامل تفتیش نہ کیا گیا،علیشہ کے والدین انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے کی کوٹھی سے 16سالہ گھریلو ملازمہ علیشہ پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی، بچی کے لاپتہ ہونے پر والدین نے کوٹھی مالک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئےدرخواست جمع کرائی،حنیف ،کوثر نےکوٹھی مالک شفیق کے خلاف درخواست جمع کرائی مگر تاحال لڑکی کی بازیابی کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بچی کے والدین کا کہناتھا کہ پولیس کی طرف سےکارروائی نہیں کی جارہی،8ماہ سےتھانےکےچکر لگا رہے ہیں،ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی، بچی کی بازیابی کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائرپرعدالت نےڈیفنس پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ ظلم وجبر کے خونی پنچوں میں گرفتار کمسن ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ ان کی لاش ورثاء کو ملتی ہے،ان واقعات کا شکار زیادہ تر کم عمر کی بچیاں ہوتی ہیں، مفلسی اور غربت کی زندگی گزارنے والے والدین اپنی کم عمر اولاد کو اعلیٰ گھرانوں میں ملازمہ کے کام پر لگاوادیتے ہیں،جہاں سے ان کی زندگیوں میں مزید مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے،مہنگائی کے ستائے عوام اپنی اولاد کو ڈھال بنالیتے ہیں ان کو فروخت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم گذشتہ سالوں کی نسبت بڑھ گئے۔ گھروں اور دکانوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، قتل کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا۔ دو ہزار انیس میں 2 ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 میں 2 ہزار 593 افراد قتل ہوئے۔

مزیدخبریں