عوام حکومتی بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں: چودھری محمد سرور

25 Aug, 2020 | 11:09 AM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : گور نر پنجاب سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک  نے  ملاقات کی ہے ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں۔


 
گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان اصولوں پر ڈٹے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے، حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کیلئے مختصر اور طویل مدتی پالیسیوں پر کام ہورہا ہے، معاشی مضبوطی کیلئے حکومت مشکل اور سخت فیصلے بھی کر رہی ہے، کورونا پھیلاو روکنے کیلئے محرم الحرام بھی ایس او پیز پر عمل کر نا ہوگا، ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے احتیاطی تدابیر پر سب عمل کر لیں۔

گورنر پنجاب نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا،افراتفری اور ناامیدی پھیلانےوالوں کو مایوسی کےسواکچھ نہیں ملےگا،آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،معاشرے کےکمزور طبقےکی مضبوطی کیلئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،ملک کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئےحکومتی پالیساں کامیاب ہورہی ہیں۔

مزیدخبریں