ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے 496 نئے کیسزرپورٹ، 9 افراد جاں بحق

 کورونا کے 496 نئے کیسزرپورٹ، 9 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار188 رہ گئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 496 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار261 تک جا پہنچی۔

ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد صرف 10 ہزار188 ہے اورملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار829 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار284، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار233، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35 ہزار 766، بلوچستان میں تعداد 12ہزار 527، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15515 , آزاد جموں وکشمیر 2254، گلگت میں 2682 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار655 ٹیسٹ کیے گئے۔ 

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔  درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

 
 

 

Shazia Bashir

Content Writer