آئی جی پنجاب کا9اور10 محرم کے مرکزی جلوسوں کی فضائی نگرانی کا حکم

25 Aug, 2020 | 12:38 PM

Shazia Bashir

بینک روڈ (علی ساہی) عشرہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس، آئی جی پنجاب نے نویں محرم اور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے فضائی مانیٹرنگ کا انتظام کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ کانفرنس میں صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کی شرکت کی۔ عشرہ محرم کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں 127 جلوس اور 36464مجالس ہورہی ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 202768 جبکہ مجالس کی سیکیورٹی پر 235185افسران واہلکارتعینات ہوں گے۔

سیکیورٹی ڈیوٹی پر88129پولیس قومی رضاکار،17312سپیشل پولیس اہلکار اور 225186والنٹئیرز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ حساس اضلاع میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت چاردرجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے۔تمام جلوسوں اورمجالس کے طے شدہ اوقات کاراور روٹس کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز فلیگ مارچ کریں۔خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز کے ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔ جلوس کے روٹس پر لائٹس اور صفائی کے انتظامات پر خاص توجہ دی جائے۔

عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کو لازمی یقینی بنایا جائے۔حساس اضلاع میں سیکیورٹی کیلئے سنائپرزاور جلوسوں و مجالس میں سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیاجائے۔حساس جلوسوں کے مقررہ روٹس پر سنیفر ڈاگز اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے سکیننگ اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں