منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف27اگست کوطلب

25 Aug, 2020 | 01:54 PM

Shazia Bashir

لوئرمال (شاہین عتیق) احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو باقاعدہ طلبی کے سمن جاری کردیئے۔ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27اگست کوہوگی۔

احتساب عدالت میں نیب نے منی  لانڈرنگ کے الزام میں شہباز شریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز ، نصرت شہباز سمیت 16 ملزموں کے خلاف ریفرنس فائل کر رکھا ہے۔عدالت نے سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے بارے میں تفتیشی آفیسر سے ان کی غیر حاضری کے حوالیسے وضاحت طلب کر رکھی ہے۔

دیگر 12ملزموں کو پیش کرنے کیلئے جیل حکام کو بھی طلبی کے سمن بھجوا دیے ہیں۔حمزہ شہباز سمیت12 ملزم جیل سے پیش ہونگے جبکہ شہباز شریف ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود پیش ہونگے۔ریفرنس میں نیب نے7 ارب روپے باہر بھجوانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔


 دوسری جانب گزشتہ روز وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کی گردان بھی بالکل درست ہے۔ آلِ شریف نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی بلکہ قوم کو اربوں ڈالرز کا ٹیکا لگایا ہے۔ اس کرپشن کے ڈھیروں ثبوت جے آئی ٹی، نیب اور احتسابی اداروں کے پاس بدرجہ موجود ہیں۔

 

مزیدخبریں