یاسمین راشد نےفواد چودھری کو آڑےہاتھوں لےلیا

25 Aug, 2020 | 12:00 AM

Malik Sultan Awan

(سٹی42) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرہ کرنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کو آڑے ہاتھوں لے لیا،کہتی ہیں فواد چودھری ڈاکٹر نہیں، ان کے لیے میڈیکل رپورٹ کو سمجھنا مشکل ہوگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کی کوئی تحقیقات کرنا چاہیے تو سو دفعہ کرلے۔میرے اندازے میں کوئی غلط کام نہیں ہوا، مجھے اپنے پروفیسرز پر یقین ہے۔
فواد چودھری کے میڈیکل رپورٹ پر تبصرے کے حوالے سے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فواد چودھری ڈاکٹر نہیں، ان کے لیے میڈیکل رپورٹ کو سمجھنا مشکل ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل سمز محمود ایاز کے پاس نواز شریف کے خون کے تمام نمونے محفوظ ہیں، انسانی بنیادوں پر میڈیکل بورڈ نے بعض ٹیسٹ باہر سے کرانے کی سفارش کی تھی،میڈیکل بورڈ کا خیال تھا کہ جو ٹیسٹ یہاں دستیاب نہیں وہ باہر جاکر کروالیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر ایک کمٹمنٹ کے ساتھ گئے تھے ، حکومت اور کورٹ سے کمٹمنٹ کی تھی کہ وہ صحت کے بارے میں آگاہ رکھیں گے ، انہوں نے نہ بتا کر زیادتی کی ،اگر اس معاملے میں کوئی انکوائری ہوئی تو ضرور کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں