لاہور ہائیکورٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان

25 Aug, 2019 | 08:40 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) پاکستان بار، پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کل مکمل ہڑتال کی کال، وائس چیئرمین پاکستان بارسید امجد شاہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس دیئے جانے کے خلاف ہڑتال کی جائے گی، صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری اور دیگر نے وکلا سے رابطے شروع کر دیئے۔

وکلاء تنظیموں نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کرنے کی بناء پر وائس چیئرمین سید امجد شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہنواز اسماعیل گوجر نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی کال پر صوبہ پنجاب میں بھی عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار میں دن گیارہ بجے جنرل ہاؤس اجلاس بھی ہوگا۔ جنرل ہاؤس اجلاس کی صدارت صدر بار حفیظ الرحمن چوہدری کریں گے۔ وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کو دیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں