آئس کا نشہ ایک اور جان نگل گیا

25 Aug, 2019 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) دوستوں کی بار بی کیو پارٹی آئس ڈرگ کی نذر ہو گئی، جوہر ٹاؤن کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالب علم حمزہ محمود نشے کی زیادتی کے سبب دم توڑ گیا۔

شہر ڈرگ کا مکروہ دھندا کرنے والوں کے حوالے، پولیس، انتظامیہ اورعوامی نمائندے بدستور خواب خرگوش میں۔ سیکنڈ ایئر کے طالب علم حمزہ نے دوستوں کی جانب سے مجبور کرنے پر آئس نشہ لیا اور زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ جوہرٹاؤن پولیس نے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کی نااہلی کے باعث ان کے بچے کی جان چلی گئی، شہر میں آئس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

مزیدخبریں