پنجاب کے 13 میگا پراجیکٹس کی منظوری لٹک گئی

25 Aug, 2019 | 10:49 AM

Sughra Afzal

 (علی رامے) پنجاب حکومت کو وفاق سے  13 میگا پراجیکٹس پر تاحال کلیئرنس نہ مل سکی، شہر سمیت صوبہ بھر کے 62 ارب روپے کے منصوبوں پر منظوری التواء کا شکار ہے۔

شہر میں سیوریج کے سب سے بڑے منصوبے لاریکس کالونی تا گلشن راوی منصوبہ وفاق میں تاحال التواء کا شکار ہے، جس کیلئے پنجاب حکومت نے منظوری چند ماہ قبل دی، دستاویزات کے مطابق پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے تحت جاری منصوبوں کے لیے فنڈز کا منظوری نہ مل سکی۔

شہر میں بی آر بی کینال پرویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر، رینوایبل انرجی ڈویلپمنٹ پروگرام اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام میں پنجاب کا حصہ دینے کے لیے پراجیکٹ کی منظوری نہ ہو سکی، پنجاب ریونیو موبلائزیشن، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ بھی کلیئر نہیں کیا گیا۔

بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، شاہی قلعہ میں ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور تعمیراتی کام میں توسیع کا کنسیپٹ پیپر بھی التواءکا شکار ہے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ حکام کے مطابق پنجاب حکومت تمام میگا منصوبوں کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دے چکی ہے۔

مزیدخبریں