یوحنا آباد میں مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق، ماں زخمی

25 Aug, 2018 | 03:49 PM

Sughra Afzal

(عیشہ خان) یوحنا آباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بہن بھائی بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ حادثہ ٹی آر کی چھت مرمت کرنے کے دوران پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد میں مندری چوک کے قریب ایک مرلے کے مکان کی چھت حالیہ بارشوں سے خاصی کمزور ہو گئی تھی، جس کی مرمت کی جارہی تھی کہ وہ زمین بوس ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر سات سالہ ثمران اور نو سالہ چاہت جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں چندہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں