عوام کی توقعات پوری کرنے کیلئے۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی بات کہہ دی

25 Aug, 2018 | 02:08 PM

Sughra Afzal

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے، عوام کی توقعات پوری کرنےکیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔ صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ،  جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں جرائم کی بڑھتی شرح کو کنٹرول کریں گے۔ صوبہ بھر میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں