ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو نے عید کا میلہ لوٹ لیا

25 Aug, 2018 | 11:59 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) معروف اداکار ہمایوں سعید، ماورا حسین، کبری خان اور احمد علی بٹ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو نے عید کا میلہ لوٹ لیا۔

سٹی 42 کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید، ماورا حسین، کبری خان اور احمد علی بٹ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو عید کے3 روز میں 6کروڑ کے بزنس کے ساتھ نمبر ون پر جبکہ حمزہ علی عباسی کی پرواز ہے جنون ساڑھے چار کروڑ روپے کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔

اسی طرح اداکار فہد مصطفی اور مہوش حٰیات کی فلم لوڈ ویڈنگ تیسرے نمبر پر براجمان ہے لیکن ساتھ ہی علی ظفر کی 20 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم طیفا ان ٹربل بھی عید پر چھائی رہی اور اب تک40 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

مزیدخبریں