(ملک اشرف) نئی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات لاء افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا جن کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ہیں۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، نیب اور پراسیکویشن آفس میں صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر لاء آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔
سابقہ حکومت میں اکثر لاء افسر میرٹ اور قابلیت کی بجائے صرف سیاسی بنیادوں پر تعینات کیے گئے تھے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور نیب میں پراسیکوٹرز بھی صرف سیاسی بنیادوں پر بھاری تنخواہوں اور مراعات پر تعینات کیے گئے ۔
نئی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تعینات تمام لاء افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا جن کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں۔