ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آسامیوں کے نتائج کا اعلان

 پی پی ایس سی کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آسامیوں کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: پی پی ایس سی کا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں اسسٹنٹ کی 99 آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، اسسٹنٹ کی 99 آسامیوں پر ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا، جس میں 531 امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کر سکے تھے۔

تفصیلات کےمطابق تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو لیا گیا تھا، انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 99 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کے لیے بدر نعیم، نبیہ فاطمہ، محمد سہیب، محمد سلیمان، مدثر غفار، محمد حنزلہ خالد کامیاب، اسسٹنٹ کے لیےمحمد جرت حسین، سید محمد اسد علی، انیزہ اشفاق، علی حمزہ کامیاب ہوئے۔

اسسٹنٹ کے لیےمحمد نواز شریف، محمد اکمل، آمنہ حرا، سکھاوت علی، محمد یوسف شہزاد ، عبداللہ بلال، محمد عامر، ہارون اختر، محمد عرفان، محمد آصف کامیاب قرار پائے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈیویلپمنٹ پیڈیاٹرک کی اسامی پر ایک امیدوار عمارہ ہینہ کامیاب، اسسٹنٹ پروفیسر اورل پیتھالوجی کے لیے دو امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب، اسسٹنٹ پروفیسر اورل پیتھالوجی کے لیے سونیہا وارث اور رابعہ صفدر، پنجاب پولیس میں جونیئر ٹریفک وارڈن کی آسامیوں کا تحریری امتحان کا کا نتیجہ بھی جاری کردیا گیا۔
جونیئر ٹریفک وارڈن ساہیوال کی چھ آسامیوں پر سات امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جونیئر ٹریفک وارڈن راولپنڈی ڈویژن کی 17 آسامیوں کے لیے کوئی امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ 
جونیئر ٹریفک وارڈن ملتان ریجن کی 15 آسامیوں کے لیے 08 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ 
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔