ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ :پولیس کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق

تھائی لینڈ :پولیس کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تھائی لینڈ میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں پولیس کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہواہن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سمندر میں گر گیا۔

تھائی نیشنل پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ طیارہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کی ملکیت تھا اور افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے ایک آزمائشی پرواز پر تھا۔

تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا، طیارے میں ایک پائلٹ اور پانچ پولیس اہلکار سوار تھے، تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔