ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان بھائیوں کی شامت آگئی، 168 کو گرفتار کرلیا گیا

نان بھائیوں کی شامت آگئی، 168 کو گرفتار کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عیسی ترین: کوئٹہ اور گرد نواح میں روٹی مہنگی فروخت کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں،  سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کا کہنا تھا کہ مہنگی روٹی اور وزن میں کمی کرنے والے تندور 107 تندوروں کو سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد  کا کہنا تھا کہ نرخ کی خلاف ورزی پر 168 نان بائیوں کو گرفتار کرلیا گیا،  92 نان بائیوں کو جیل منتقل کردیا گیا،کوئٹہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ بن عارف، اور مجسٹریٹ حسام الدین نے کارروائی کرتے ہوئے 57 تندوروں کو سیل، 51 نان بائی جیل منتقل کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر حمزہ انجم اور مجسٹریٹ حسیب سردار نے 48 نان بائیوں کو جیل بھیجوا دیا،اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ ترین نے کارروائی کرتے ہوئے 18 تندوروں کو سیل کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد قلیم ظفر نے کاروائی کرتے ہوئے 6 تندوروں کو سیل 23 کو جیل منتقل کردیا، سرکاری نرخ نامے اور وزن میں کمی کرنے والے نان بائیوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔