سٹی42:مغربی ممالک کے اسکولوں میں خونریزی کے واقعات بڑھنے لگے۔فرانس کے اسکول میں طالب علم نے ساتھیوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
حملے میں ایک طالب علم ہلاک، تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے 15سال کے حملہ آور طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔مقامی میڈیا کےمطابق واقعہ شہر نینٹس کے ہائی اسکول میں پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے میں دہشت گردی کے مقاصد کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔