سٹی42: لاہور کے علاقے گلبرگ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، پنجاب یونیورسٹی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار سلیم حسین جاں بحق جبکہ اس کی نواسی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلیم حسین اپنی نواسی کو اسکول چھوڑنے کے لیے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بچی زخمی ہو گئی۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، بس ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔