علی ساہی : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ہدایت پر پنجاب بھر میں لائن لین کی پابندی پرسخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران لائن لین کی خلاف ورزی پر 67 ہزار 700 سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے۔لاہور میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئیں جہاں ٹریفک پولیس نے 42 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے کیے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر لائن لین کی پابندی کروائی جا رہی ہے۔