عبدالرشید : کامونکے تھانہ واہنڈو کے علاقہ شیر گڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی کو لالچی سسرالیوں نے موت کی نیند سلا دیا۔
تفصیلات کےمطابق کامونکےتھانہ واہنڈو کے علاقہ شیر گڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی ہوس زر کی بھینٹ چڑھ گئی، سسرالیوں نے پیسوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر بہو کو موت کی نیند سلا دیا۔
دو بچوں کی ماں شبانہ کو اس کے خاوند ثقلین نے ماں باپ سے پیسے نا لاکر دینے پر زہر دے کر اس سے زندگی چھین لی، ثقلین اور اس کے والدین پہلے بھی مقتولہ کے بھائیوں سے متعدد بار ہزاروں روپے لے چکے تھے۔
مقتولہ شبانہ کے بھائی اس کے خاوند کو دوبار موٹر سائیکل لے کر دے چکے ہیں، مقتولہ شبانہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔