ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی

سابق کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے عارضی بریک لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندا ڈار نے ویمن ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ندا ڈار پی سی بی ویمن ڈیپارٹمنٹ کے رویے سے ناخوش ہیں جس کے باعث انہوں نے فی الوقت کرکٹ سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

ندا ڈار نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ذہنی صحت (منٹل ہیلتھ) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  "پچھلے کچھ عرصے میں پیشہ ورانہ طور پر جو کچھ ہوا، اس نے میری ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ اسی لیے میں نے کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ برائے مہربانی میری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔
ندا ڈار پاکستان کی ان چند خواتین کرکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور خواتین کرکٹ کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔