ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا: بااثر ملزم نے گھریلو ملازمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

عارف والا: بااثر ملزم نے گھریلو ملازمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاداحمد: عارف والا میں تھانہ صدر کے علاقہ میں بااثر شخص نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون نے میڈیکل کے بعد ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست گزار دی۔

زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے ملزم کے خلاف کارروئی کے لیے تھانہ صدر میں درخواست گزار دی، نواحی گاوں 165 ای بی میں با اثر شخص نے سمیرا نامی خاتون کو گھر میں کام کاج کے لیے بلایا اور اپنی ہوس کا نشانہ ڈالا۔

متاثرہ خاتون نے میڈیکل کے بعد کارروائی کے لیے درخواست دیدی، خاتون کے مطابق صدر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، خاتون نے حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔