زاہد چودھری:ملیریا سے بچاؤ کی آگاہی کا آج عالمی دن، طبی ماہرین کہتے ہیں ہر سال دنیا میں 26 کروڑ افراد ملیریا سے متاثر ہوتے ہیں اور 6 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔
ملیریا کا مرض ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور کہتے ہیں تیز بخار ز سر اور جسم میں درد اور متلی کی شکایت ملیریا کی علامت ہیں۔
پروفیسر اسرار الحق طور کہتے ہیں علامات کے ساتھ بلڈ ٹیسٹ سے ملیریا کی تشخیص باآسانی ممکن ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور کہتے ہیں بچوں اور بزرگوں سمیت سمیت مختلف امراض میں مبتلا افراد کیلئے ملیریا مہلک ہوسکتا ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور کہتے ہیں ملیریا قابل علاج مرض ہے اور اس کی ادویات میسر ہیں لیکن شہری خود کو مچھروں سے محفوظ بنائیں ۔