ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایم بی بی ایس کی طالبہ جاں بحق

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایم بی بی ایس کی طالبہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در شہوار: نیوکراچی سیکٹرالیون جی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایم بی بی ایس کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس نےواقعےمیں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

اپنی چھوٹی سی خوشی کےلیے ایک ہنستابستاگھرماتم کدہ میں تبدیل کردیا، والدین کے کچھ خواب اور چندامیدیں ریزہ ریزہ ہوگئیں، نیوکراچی سیکٹر11ڈی میں گھرکی چھت پرلائبہ ایم بی بی ایس کی تیاری میں مصروف تھی کہ اچانک پڑوس میں شادی کی تقریب میں ہونےوالی ہوائی فائرنگ کےدوران گولی کانشانہ بن گئی، واقعے میں لائبہ زندگی کی بازی ہارگئی۔

پولیس نے تین ملزمان کوگرفتارکرکےمقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا، گرفتارملزمان میں ایک نویں جماعت کاطالب علم بھی شامل ہے، جس نے اپنے جرم کااعتراف بھی کرلیا۔ 

واضح رہے کہ شادی اور خوشی کی دیگرتقریبات میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی رسم نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع کاسبب بلکہ شہریوں کےلیے خوف کاباعث بھی بنتی ہے۔
لہذاحکومت اورمتعلقہ اداروں کوچاہیے کہ،ایسی قبیح رسومات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔