ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے14سالہ حافظ قرآن جاں بحق

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے14سالہ حافظ قرآن جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز نے ایک اور جان لےلی، اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے14سالہ حافظ قرآن جاں بحق ہوگیا۔ 

چندپیسوں کی ہوس اور موبائل فون کالالچ، دندناتےڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر14 سالہ حافظ قرآن جان کی بازی ہارگیا، گلشن بہارکارہائشی حافظ قرآن حسین مسجدمیں عشاکی نمازکےبعدگھرجارہاتھاکہ ڈاکوؤں کی گولی کانشانہ بنا۔
حسین کے والدکاکہناہےکہ،گھرمیں بیٹھے کہ باہرفائرنگ کی آوازآئی، باہرنکلادیکھاتوحسین کوگولی لگی تھی جبکہ ملزمان ایک شہری سےموبائل فون لوٹ کرفرارہوئے۔
مقتول حسین کے کزن کا یہ کہنا ہے کہ"حسین ہمیشہ مسجد کے فلاحی کاموں میں مصروف رہتا تھا، واقعہ گزشتہ شپ پیش آیا، چوبیس گھنٹے گزرنےکےباوجودواقعے کامقدمہ درج نہ ہوسکا۔ 

مقتول حسین کےاہلخانہ نےاسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بیانات کے بجائےعملی کاقدامات کامطالبہ کیاہے۔