ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ایک ہی خاندان کے 3 بچے دریائے راؤی میں ڈوب گئے

لاہور: ایک ہی خاندان کے 3 بچے دریائے راؤی میں ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: شفیق آباد کے قریب 3 بچے دریا میں ڈوب گئے ۔ریسکیو1122 نے تینوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں۔

ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 6 سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ ہے ۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیاہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے بغیر بتائے دریا پر نہانے کے لئے گئے تھے۔

 بچوں کا دریا میں ڈوبنا حادثہ ہے یا کچھ اور معاملے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔