ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات کیلئے وقت نہیں ملا

Lahore High Court, City42, DIG Operations,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل  کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ۔

ذرائع کے مطابق  ایک پولیس افسر نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان سے ملاقات کروانے کے لئےچیف جسٹس سیکٹریٹ سے رابطہ کیا  اور  ڈی آئی جی آپریشنز کی چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست پہنچائی۔  ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا ۔ 

ڈی آئی جی کی چیف جسٹس  سے چیمبر میں ملاقات کے لئے  اجازت  نہ ملنے پر پولیس آفیسر واپس لوٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈی آئی جی آپریشنز   لہور ہائی کورٹ کے  دیگر ججز سے چیمبر میں ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔  ذرائع کے مطابق  صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کو ججز سے ملنےکی کوششیں کرنے  کی بجائے اپنے کام سے کام رکھنا چائیے۔