نیوزی لینڈ نے چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ ہرا کر پاکستان سے سیریز جیت لی

25 Apr, 2024 | 09:23 PM

سٹی42:  قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو  5رنز سے شکست دے کر پانچ  ٹی ٹوینٹیز کی سیریز جیت لی۔  قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 178 رنز بنائے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے  صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز اعتماد کے ساتھ کیا لیکن  بابر اعظم   نیوزی لینڈ کے  179 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے  4 گیندوں سے  5 رنز بنا کر  ول اورورک کی گیند پر   ڈین فوکس کروفٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔  اس کے بعد  صائم ایوب 5 ویں اوور میں  40 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔  چھٹے اوور میں عثمان خان  48 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 116 رنز بنائے تھے۔  شاداب خان نے  7 رنز بنائے اور کیوی کپتان مائیکل بریس ویل کی گیند پر  جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 41 گیندوں سے  61 رنز بنائے اور شاداب خان نے  20 گیندوں سے 23  رنز بنائے۔ 

  صائم ایوب20 رنز  ,  اسامہ میر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اور عثمان خان 16  اور عباس آفریدی 1  رن  کے انفرادی سکور کے ساتھ  آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 22 رنز بنا کر ناٹ  آؤٹ  رہے۔ 

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 178 رنز بنا لئے۔ نیوزی لینڈ کے  7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹم روبنسن نے 51, ٹوم بلنڈل نے 28 رنز بنائے۔ ڈین فوکس کروفٹ نے 34 اور  کپتان مائیکل بریس نے  28 رنز بنائے۔  جوش کلارکسن صفر، اِش سودھی 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔  مارک چیپمین 8   پر آؤٹ ہوئے اور جیمز نیشم 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کے عباس آفریدی نے 3 اووروں میں  20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ محمد عامر نے 4  اوورز میں 32  رنز دے کر 1 وکٹ لی۔  اسامہ میر نے 4 اوورز میں 43 رنز دے کر 1 وکٹ لی۔  افتخار احمد نے 2  اووروں میں 14 رنز دے کر  1 وکٹ لی۔ 

مزیدخبریں