بسمہ ہماری رول ماڈل ہیں، ندا ڈار، بسمہ کے میچ ٹی وی پر دیکھتی تھی، ہیلے میتھیوز

25 Apr, 2024 | 08:27 PM

سٹی42: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیمز کی کیپٹن ندا ڈار اور ویسٹ انڈین ٹیم کی کیپٹن ہیلے میتھیوز نے پاکستان کی سابق کیپٹن بسمہ معروف کو رول ماڈل کرکٹر قرار دیا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ بسمعہ معروف ہماری رول ماڈل ہیں۔  ساتھی کرکٹر اور سابق کیپٹن بسمہ معروف کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے متعلق سوالات کے جواب میں ندا ڈار نے کہا کہ  بسمعہ کو یاد کریں گے ان کے ساتھ اچھا کامبی نیشن تھا۔ ٹی 20 میں ہمارا اچھا ریکارڈ رہا ہے ۔ بسمعہ کا فیصلہ ذاتی ہے ہمیں اس کی عزت کرنا چاہیے ۔ کافی وقت سے بسمعہ کو جانتے ہیں انہوں نے پاکستان کی کافی خدمت کی ہے ۔بسمعہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں ۔بسمہ ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل ہیں ۔بہت لڑکیاں ان کی طرح بننا چاہتی ہیں۔

ہیلے میتھیوز کا بسمہ کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے ٹور پر آئی ہوئی ٹیم کی کیپٹن ہیلے میتھیوز نے پاکستان کی سابق کیپٹن بسمہ معروف کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ،  بسمہ پاکستان کے لیے ایک اسٹار کھلاڑی ہیں۔

ہیلے میتھیوز نے بتایا کہ میں بھی بسمہ معروف کو کھیلتے ہوئے  ٹی وی پر دیکھتی تھی ۔میرے نیک تمناٸیں بسمہ کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں