ہمیں بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ندا ڈار

25 Apr, 2024 | 08:18 PM

سٹی42: قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد  تسلیم کیا ہے کہ بہت  سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

کراچی میں مہمان ویمنز ٹیم کی کیپٹن کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل ویمنز کرکٹ ٹیم کی کیپٹن ندا ڈار نے کہا کہ  ون ڈے کی سیریز ہم ہارے ہیں ہم نے اس طرح سے پرفام نہیں کیا ۔ امید ہے ٹی 20 میں بہتر پرفارم کریں گے۔

ویمنز کرکٹ سیلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کے متعلق سوالات کے جواب میں کیپٹن ندا ڈار نے کہا کہ   سلیکشن کمیٹی  کی تبدیلی کا فیصلہ بورڈ کا ہے ۔ ہمارا کام ہے سب کے ساتھ مل کر ٹیم کےلیے پرفام کریں ۔ امید ہیں اس سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر اچھا کام ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں  سیکیورٹی آفیسر کے حوالے سے مجھے ابھی معلوم ہوا ۔ ہماری لڑکیاں کافی ڈسپلینڈ  ہیں۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کی پریس کانفرنس 

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کیپٹن ہیلے میتھیوز نے کہا کہ  ہم نے ون ڈے میں کافی اچھا کھیلا ۔ ہماری ٹی 20 کی ٹیم کافی اچھی ہے ۔ امید ہے ٹی 20 میں بھی ہم اسی فارم کے ساتھ جاٸیں گے ۔

ہیلے نے کہا کہ  دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے کافی اچھا کھیلا  تھا۔  انہوں نے اچھی فیلڈنگ کرکے ہمارے لیے مشکل کی  تھی۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم نے وہ میچ جیتا ۔

مزیدخبریں