قذافی سٹیدیإ لاہور میں ٹی ٹوینٹی میچ؛ بابر اعظم نے ڈیو فیکٹر سے فائدہ اٹھانے کی سٹریٹیجی بنا لی

25 Apr, 2024 | 07:37 PM

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نیوز لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز کے چوتھے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا, "ڈیو فیکٹر کی وجہ سے  پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔"

  بابر اعظم نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔

محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے

بابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں