ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی بلوچستان کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، چاغی،خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران ،زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ 27 سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اس دوران (27 سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی، جھکڑ ،  ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال: 

جمعہ  کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک، کوہاٹ، کرم ،باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، چترال، دیر، سوات،، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں مری، گلیات، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں کو ئٹہ ، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمال مشرقی اضلاع میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، تاہم سکھر،خیر پور، جیکب آباد، کشمور،حیدر آباد،شہید بینظیر آباد اور گر دو نواح میں آندھی ، جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔