بنا نکاح کے ایک دوسرے کیساتھ جسمانی تعلق بنانا زنا کے زمرے میں نہیں آتا: مفتی عبدالقوی

25 Apr, 2024 | 06:18 PM

Ansa Awais

سٹی42 : پُر لطف انداز  میں بنائی گئی ویڈیوز اور بالخصوص  ٹک ٹاکر حریم شاہ  سے تھپر کھانے والی  ویڈیو سے مشہور ہونے والے مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سے  شہ سرخیوں کا ذینت بن گئے ہیں اوراب کی بار  وہ کسی نازیباویڈیو کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک فتویٰ کی وجہ سے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سٹی42 کے اینکر مناظر علی  سے گفتگو  میں  مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’لڑکے لڑکی کا بنا نکاح کے ایک دوسرے کیساتھ جسمانی تعلق بنانا زنا کی زمرے میں نہیں لیکن شرط یہ ہے کہ باہمی رضا مندی اور بنا وقت کے تعین کے ہو ‘‘، اینکر نے ان سے  سوال کیا کہ آپ کی آئے روز شباب اور شراب  سے بھرپور ویڈیو سامنے آتی ہیں حال ہی میں آپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں آپ شراب پی رہے ہیں، مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ نہیں وہ شراب نہیں بلکہ چائے تھی، مفتی عبدالقوی نے حلفا کہا کہ وہ چائے تھی چائے تھی چائے تھی ۔

 مفتی  عبدالقوی سے جب اینکر نے سوال کیا کہ آپ دبئی میں جا کر محفلوں میں خواتین کیساتھ بوس و کنار کرتے ہیں، عوام کہتے ہیں کہ آپ زنا بھی کرتے ہیں وہاں پر جس پر مفتی آگ بگولہ ہوئے کہ اگر کسی محفل میں بیٹھا ہوں اور کوئی خاتون آکر مجھ سے ہاتھ ملا لیتی ہے اس میں مذائقہ کیا ہے ؟ ساتھ مفتی عبدالقوی نے فتویٰ دیا کہ ’’کسی بھی غیر شادی شدہ لڑکی کیساتھ  باہمی رضا مندی اور بنا وقت کے تعین کے معاملات(جسمانی تعلق) بن جاتے ہیں تو  یہ زنا کے زمرے میں نہیں آتا‘‘۔

 

  اینکر پرسن نے مفتی عبدالقوی سے ان سے انہی کی ویڈیو کی معرفت سے سوال کیا کہ آپ نے کچھ روز قبل انکشاف کیا ہے کہ نکاح اور شادی میں فرق ہے  تو بتائیں کہ آپ نے نکاح کتنے کیے ہیں اور شادیاں کتنی کی ہیں، جس پرمفتی صاحب نے جواب دیا کہ میری ایک ہی شادی ہے اور نکاح 3 سے 4 درجن کے قریب ہیں۔
 

مزیدخبریں