جاوید قائم خانی: کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے نیشنل ہائی وے بلاک کردی۔
کراچی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ احتجاج کی وجہ سے اندرون ملک آنے جانے والی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہے، ٹریفک کو متبادل راستے سے چلایا جا رہا ہے۔ ٹریفک کو اسٹیل مل چورنگی سے پورٹ قاسم کی طرف بھیج رہے ہیں۔ ٹریفک کو ٹی کراسنگ اور فوجی فٹلائیزر کمپنی کیجانب بھیج رہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نیشنل ہائی وے پہنچ گئی ہے۔