ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنیوالے گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکاکے کئی تعلیمی اداروں میں طلبا کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی مختلف ویڈیوز سامنے آگئیں۔ 
 امریکا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا میں طلبا کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، مارچ میں موجود شرکا کی جانب سے آزادفلسطین کے نعرے لگائے گئے۔  مارچ کے دوران پولیس سےجھڑپ ہونے پر ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ۔ 
ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں درجنوں طلبہ گرفتار کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی، یوایس سی، ہارورڈ، ٹیکسا س سمیت متعدد جامعات میں مظاہرے  کیے گئے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی احتجاج کے دوران ہنگامہ ہوا، جس میں ایک صحافی سمیت متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 
اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مائیک جونسن نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدرسے استعفی کا مطالبہ کردیا، کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی صدر فلسطین حامی کیمپس ختم کرنے میں ناکام رہے۔امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ قابل قبول نہیں ۔ 
وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔ صدر بائیڈن جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں۔ 
طلبا کی جانب سے کیے گئے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔