درِنایاب: سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل سے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات ، بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کے لیے خواتین اور نوجوانوں کے کردارپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل سے ملاقات میں چیئر پرسن شعبہ سیاسیات ڈاکٹر ارم خالد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر افشاں نازلی نے شرکت کی۔تنویر ضیا بٹ ،طاہر کاردار بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کیلئے خواتین اورنوجوانوں کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بلدیاتی مسائل کی رہنمائی کیلئے "خاتون سہولت مرکز" کا منصوبہ مزید شہروں میں پھیلانے پر غور کیا گیا۔مقامی سطح پر میونسپل سروسز کو بہتر کرنے کیلئے رضاکار پروگرام بھی شروع کرنے پر غور کیا گیا۔لوکل گورنمنٹ اور ایس ڈی ایف کے درمیان مزید شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔